۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
أمريكا أكبر الخاسرين فى حرب غزة

حوزہ/امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ ولیم برنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی تحریک ”حماس“ ایک نظریہ بن چکی ہے جس کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ ولیم برنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی تحریک ”حماس“ ایک نظریہ بن چکی ہے جس کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکی مرکزی انٹیلیجنس ادارہ ”سی آئی اے“ کے سربراہ نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی کارروائیوں کو بیکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے، لہٰذا اس کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور مصر کے تعاون سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں اور صدر بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز 90 فیصد پوری ہوچکی ہیں، جبکہ باقی 10 مشکل مرحلہ ہے۔

ویلئم برنز نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے لئے نئی تجویز تیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اور مغربی حکام اعترافات کے مطابق، جنگ بندی میں واحد رکاوٹ نیتن یاہو ہے، جبکہ سی آئی اے کے سربراہ نے جنگ بندی کی شرائط قبول کرنے کےلئے حماس پر مزید دباؤ ڈالنے پر زور دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .